ٹیرف وار: ترقی پذیر ممالک کو اس کشمکش میں بخشا جائے، انکٹاڈ چیف
تمام حکومتیں اور عالمی منڈیاں درآمدات پر محصولات (ٹیرف) سے پیدا ہونے والی اتھل پتھل سے نمٹنے کی جدوجہد کر رہی ہیں۔ اقوام متحدہ کے تجارتی ادارے 'انکٹاڈ' کی سربراہ ریبیکا گرینسپین کہتی ہیں کہ غریب ممالک کو ان ٹیرف سے چھوٹ ملنی چاہیے جن پر اس کے تباہ کن اثرات ہوں گے۔