انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

اقوام متحدہ کے امور

مشرقی وسطیٰ اور الکاہل خطے کے امور پر اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل خالد خیری سلامتی کونسل کے ارکان کو شام کی موجودہ صورتحال بارے آگاہی دے رہے ہیں۔
UN Photo/Eskinder Debebe

شام: نئی حکومت کی امن کوششوں کو اسرائیلی کارروائیوں سے خطرہ، خالد خیری

مشرقی وسطیٰ اور الکاہل خطے کے امور پر اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل خالد خیری نے خبردار کیا ہے کہ شام کی اندرون ملک اور اپنے ہمسایوں کے ساتھ امن قائم کرنے کی کوششوں کو اسرائیل کی عسکری کارروائیوں سے سنگین خطرات لاحق ہیں۔

یونیفیل کے کمانڈر میجر جنرل آرولڈو لازارو سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Evan Schneider

اسرائیل اور لبنان میں مستقل جنگ بندی سیاسی عمل کی متقاضی، یونیفیل کمانڈر

لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری امن فورس (یونیفیل) کے کمانڈر میجر جنرل آرولڈو لازارو نے کہا ہے کہ علاقے میں کشیدگی کا پائیدار حل سیاسی عمل کا تقاضا کرتا ہے جس کے لیے تمام فریقین کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

یو این امن مشن مینوسکا کے اہلکار وسطی جمہوریہ افریقہ کے شمال مغرب میں گشت کر رہے ہیں۔
MINUSCA/Leonel Grothe

گوتیرش کا وسطی افریقہ میں یو این امن کار کی ہلاکت پر اظہار افسوس و مذمت

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے وسطی جمہوریہ افریقہ میں ادارے کے امن مشن (مینوسکا) کے دستے پر حملے کی سخت مذمت کی ہے جس میں کینیا سے تعلق رکھنے والا ایک امن کار ہلاک ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش امن کاری کے موضوع پر سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Manuel Elías

یو این امن کاری کو جدید اور مؤثر بنانے پر کام جاری، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے مسائل اور بحرانوں کی موجودگی میں امن کاری کو دور حاضر کے حقائق سے ہم آہنگ اور مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش کو بیلجیئم کی لووین یونیورسٹی کی طرف سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی جا رہی ہے۔
UN Brussels

کثیرالفریقی نظام کو لاحق خطرات سے نمٹنا ضروری، یو این چیف

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے خبردار کیا ہے کہ کثیرفریقی نظام کو غیرمعمولی خطرات کا سامنا ہے جن پر قابو پانے کے لیے عدم مساوات کا خاتمہ کرنے اور سبھی کے لیے مالیاتی انصاف یقینی بنانے کی جانب مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

مشرق وسطیٰ، ایشیا اور الکاہل خطے کے امور پر اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل خالد خیری سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Eskinder Debebe

حماس اور دیگر مسلح فلسطینی گروہوں سے یرغمالیوں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ

مشرق وسطیٰ، ایشیا اور الکاہل خطے کے امور پر اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل خالد خیری نے حماس اور دیگر مسلح فلسطینی دھڑوں پر زور دیا ہے کہ وہ یرغمال بنائے گئے لوگوں کو بلاتاخیر اور غیرمشروط طور پر رہا کر دیں۔

ایک بجلی گھر پر روسی حملے کے بعد نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے (فائل فوٹو)۔
© UNDP Ukraine/Oleksandr Ratush

روس یوکرین جنگ: بجلی گھروں پر حملے نہ کرنے کے اعلان کا خیرمقدم

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے یوکرین اور روس میں توانائی کے نظام پر حملے بند کرنے کے لیے دونوں ممالک اور امریکہ کی جانب سے کیے گئے اعلانات کا خیرمقدم کیا ہے۔

کفایتی اقدامات سے دنیا بھر میں ادارے کے عملے میں شامل 6,000 سے زیادہ لوگوں کا روزگار متاثر ہو گا۔
© IOM/Antoine Lemonnier

عالمی ادارہ مہاجرت امدادی کٹوتیوں کے باعث کفایتی اقدامات پر مجبور

عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) رواں سال امدادی مالی وسائل میں آنے والی 30 فیصد کمی کے بعد کفایتی اقدامات کر رہا ہے جن میں امریکہ کی امداد سے چلنے والے منصوبوں کو محدود کرنا بھی شامل ہے۔