انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

ایشیا پیسیفک

چین کی ایک فیکٹری۔
© ADB/Deng Jia

عالمی معاشی ترقی میں ایشیا الکاہل ممالک کا حصہ 60 فیصد، رپورٹ

گزشتہ سال عالمی معیشت کی ترقی میں ایشیائی الکاہل کا حصہ 60 فیصد رہا لیکن اب بھی خطے میں بہت سے ترقی پذیر ممالک موسمیاتی دھچکوں اور ماحول دوست معیشت کی جانب تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

دس روز قبل آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے نے ملک کے وسطی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔
© UNFPA

میانمار زلزلہ: متاثرہ علاقوں میں 80 فیصد عمارتیں تباہ، یو این ڈی پی

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ زلزلے سے تباہ حال میانمار میں لوگ عمارتیں گرنے کے خوف سے سڑکوں کے کنارے کھلے آسمان تلے سو رہے ہیں جبکہ مون سون کے موسم میں انہیں پانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں لاحق ہونے کا خدشہ ہے۔

میانمار کے زلزلے سے متاثرہ علاقے منڈلے میں ایک بچہ منہدم ہو جانے والے اپنے گھر کے ملبے پر بیٹھا ہے۔
© UNICEF/Nyan Zay Hte

میانمار زلزلہ: فائربندی کے باوجود فوج کے مخالفین کو نشانہ بنانے پر تشویش

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا ہے کہ میانمار میں تباہ کن زلزلے کے بعد جنگ بندی کا اعلان کرنے کے باوجود ملکی فوج کی جانب سے اپنے مخالف گروہوں پر بمباری اور زمینی حملے جاری ہیں۔

زلزلہ متاثرین کے لیے اقوام متحدہ کی ہنگامی انسانی امداد میانمار کے دارالحکومت رنگون پہنچ رہی ہے۔
© UNICEF

میانمار: زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے 17.3 ملین ڈالر درکار، آئی او ایم

عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) نے میانمار میں زلزلہ متاثرین کے لیے ایک کروڑ 73 لاکھ ڈالر کے امدادی وسائل مہیا کرنے کی اپیل کی ہے جہاں اس آفت میں اب تک 3,000 سے زیادہ ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔

میانمار کے دوسرے بڑے شہر منڈلے میں زلزلے سے ہونے والی تباہی کا ایک منظر۔
© UNICEF/Nyan Zay Htet

میانمار زلزلہ: امداد بلا رکاوٹ متاثرہ علاقوں تک پہنچنے دی جائے، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے میانمار میں انسانی امداد کی فوری اور بلارکاوٹ رسائی یقینی بنانے کے لیے کہا ہے جہاں گزشتہ ہفتے آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد لاکھوں لوگوں کو ہنگامی مدد کی ضرورت ہے۔

اٹھارہ سال پہلے کم عمری میں کی گئی شادیوں کی شرح 60 فیصد تھی جو اب کم ہو کر 2022 میں 35 فیصد پر آ گئی ہے۔
UNFPA-UNICEF/Kiran Panday

نیپال: لڑکیوں کی کم عمری میں شادی کے خلاف یونیسف کی مہم

نیپال میں لڑکیوں کی بڑی تعداد نوعمری میں بیاہی جاتی ہے جس سے ان کی زندگی، معاشرہ اور ملک بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے اس مسئلے پر قابو پانے کا پروگرام شروع کیا ہے جس کی بدولت ایسی شادیوں میں اب نمایاں کمی آنے لگی ہے۔

میانمار میں خواتین اور لڑکیوں کی بڑی تعداد مسلح تنازع، نقل مکانی اور معاشی عدم استحکام کے باعث پہلے ہی بہت سی مشکلات کا سامنا کر رہی تھی۔
© WFP/Arete

میانمار زلزلہ: خواتین اور لڑکیوں کا تحفظ یقینی بنانے کا یو این مطالبہ

میانمار میں آنے والے تباہ کن زلزلوں سے جہاں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں اور تباہی ہوئی ہے وہیں اس آفت نے صںفی عدم مساوات میں بھی اضافہ کر دیا ہے اور لاکھوں خواتین اور لڑکیوں کے لیے تشدد و تفریق کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

چین سے آئے امدادی کارکن ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
SMG International

میانمار زلزلہ: کئی علاقے ملیامیٹ، ملبے تلے دبے افراد کے بچنے کی امید موہوم

میانمار میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد متواتر بڑھتی جا رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے امدادی حکام نے ملک میں جلد از جلد بڑے پیمانے پر مدد پہنچانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ملبے تلے دبے لوگوں کی زندگی بچانے کے امکانات گزرتے وقت کے ساتھ کم ہو رہے ہیں۔