انسانی کہانیاں عالمی تناظر

صحت

کانگو میں لوگوں کو گردن توڑ بخار کی ویکسین  لگانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
© WHO/AFRO

گردن توڑ بخار سے اموات کی روک تھام کا ہدایت نامہ جاری، ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ اگر گردن توڑ بخار کی تشخیص اور علاج کے لیے اس کی جاری کردہ نئی رہنما ہدایات پر عمل کیا جائے تو ہر سال لاکھوں زندگیوں کو تحفظ دیا جا سکتا ہے۔

کرغستان کی ٹانگوں سے معذور ایک بچی وہیل چیئر پر۔
© UNICEF/Gabriel Vockel

دنیا معذور افراد کی توقعات پر پورا نہیں اتر رہی، امینہ محمد

اقوام متحدہ کی نائب سیکرٹری جنرل امینہ محمد نے کہا ہے کہ دنیا جسمانی معذور لوگوں کو مایوس کر رہی ہے جنہیں طبی عدم مساوات، کمزور صحت، بیماریاں لاحق ہونے اور قبل از وقت اموات کے خدشات دیگر کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق دنیا میں ایک فیصد بچے آٹزم کا شکار ہیں۔
Arquivo Uninassau

آٹزم کا شکار افراد کو مساوی معاشی و سماجی مواقع فراہم کیے جائیں، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے دنیا کو آٹزم کا شکار لوگوں کے لیے مزید مساوی اور مشمولہ بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ ہر معاشرے میں ایسے لوگ تعمیری کردار ادا کر رہے ہیں لیکن انہیں آگے بڑھنے میں اب بھی بہت سے مسائل درپیش ہیں۔

مہم کے دوران حفاظتی ٹیکے لگوانے والے 358,000 بچے ایسے تھے جنہیں اس سے پہلے کبھی کوئی ویکسین نہیں دی گئی تھی۔
WHO Pakistan

پاکستان: حفاظتی ٹیکوں سے محروم 28 لاکھ بچوں کی کامیاب ویکسین مہم

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی مدد سے پاکستان میں 28 لاکھ ایسے بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین دے دی گئی ہے جو کووڈ۔19 وبا کے دوران یا دیگر وجوہات کی بنا پر معمول کے حفاظتی ٹیکوں سے محروم رہ گئے تھے۔

پاکستان میں طبی کارکن ایک حاملہ خاتون کو تشنج سے بچاؤ کا حفاظتی ٹیکہ لگا رہی ہیں۔
WHO Pakistan

پاکستان: تشنج کے مرض کے خلاف عالمی ادارہ صحت کو ملی اہم کامیابی

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد اور  پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں ماؤں اور نومولود بچوں میں تشنج کی بیماری (ایم این ٹی) کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

برازیل کا شہر فورٹالیزا۔
Mtur/Jade Queiroz

دنیا کے تین شہر بہتر ماحول اور صحت پروری کی بناء پر مثالی قرار

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے برطانیہ، برازیل اور ارجنٹائن کے تین شہروں کو دھوئیں سے پاک باغات، صاف فضا اور سکولوں میں موٹاپے سے بچانے والے کھانے کی فراہمی کے اقدامات پر مثالی شہر قرار دیا ہے۔

انسانی صحت کی ایک تجربہ گاہ میں ایوین انفلوئنزا کی جانچ کی جا رہی ہے (فائل فوٹو)
World Bank

برڈ فلو وائرس کے غیرمعمولی پھیلاؤ سے پرندوں کے ساتھ ممالیہ بھی متاثر

اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک و زراعت (ایف اے او) نے خبردار کیا ہے کہ انتہائی متعدی برڈ فلو وائرس (ایوین انفلوئنزا) کا پھیلاؤ غیرمعمولی حد تک بڑھ گیا ہے جس کے نتیجے میں لاکھوں پرندے ہلاک ہو رہے ہیں اور یہ مرض ممالیہ میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔