انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

پائیدار ترقی کے اہداف

آئی ٹی سی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر پامیلا کوک ہیملٹن جنیوا میں صحافیوں سے بات کر رہی ہیں۔
UN News

امریکی ٹیرف سے عالمی تجارت میں 3 فیصد کمی کا امکان، آئی ٹی سی چیف

اقوام متحدہ کے ادارے 'بین الاقوامی تجارتی مرکز' (آئی ٹی سی) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر پامیلا کوک ہیملٹن نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے دیگر ممالک پر تجارتی ٹیرف عائد کیے جانے سے عالمگیر تجارت تین فیصد تک سکڑ سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت دنیا بھر میں 40 فیصد نوکریوں کو متاثر کر سکتی ہے۔
© Unsplash/Igor Omilaev

اے آئی کا مالی حجم 2033 تک جرمنی کی معیشت کے مساوئ ہو جائے گا، انکٹاڈ

مصنوعی ذہانت 2033 تک 4.8 ٹریلین ڈالر یا جرمنی کی معیشت کے برابر مارکیٹ بن جائے گی لیکن اس کے ثمرات ہر جگہ پہنچانے کے لیے فوری اقدامات کے بغیر چند لوگ ہی اس سے فائدہ اٹھاتے رہیں گے۔ 

زیمبیا کے دارالحکومت لوساکا میں ایک برساتی گڑھے سے پانی اکٹھا کیا جا رہا ہے۔
© UNICEF/Terence Sampa

موسمیاتی بحران میں گھرے کم ترقی یافتہ ممالک کی مدد کا مطالبہ

پالیسی ساز، محققین، نجی شعبے کے لوگ اور دیگر افریقی ملک زیمبیا کے دارالحکومت لوساکا میں جمع ہو کر دنیا کے 44 کم ترین ترقی یافتہ ممالک (ایل ڈی سی) کے لیے پائیدار تعمیر و ترقی اور استحکام کا لائحہ عمل تیار کر رہے ہیں۔

بنگلہ دیش کی ایک گارمنٹ فیکٹری میں کام کرتی خواتین۔
© ILO/Marcel Crozet

بدلتے فیشن اور سستے ملبوسات کچرے کے ڈھیروں میں اضافے کا سبب، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے خبردار کیا ہے کہ جدید طرز کے سستے ملبوسات کی تیزرفتار اور بڑے پیمانے پر تیاری سے ماحولیاتی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے اور ہر سیکنڈ میں ایسے متروک ملبوسات سے بھرا ایک ٹرک یا تو جلا دیا جاتا ہے یا کوڑے کا حصہ بن جاتا ہے۔

فلپائن میں ایک گھر کی چھت پر شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے پینل لگائے جا رہے ہیں۔
IMF/Lisa Marie David

توانائی کے قابل تجدید ذرائع معیشتوں کے لیے سود مند، یو این چیف

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات پر زور دیتے ہوئے رکن ممالک سے فعال طور پر آگے بڑھنے اور اپنا کردار ادا کرنے کے لیے کہا ہے۔

کولمبیا کے ایک سکول میں بچوں نے پائیدار ترقی کے اہداف سے متعلق پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں۔
UNIC Bogotá/Jose Rios

رکن ممالک مستقبل کے معاہدے کے تحت کیے گئے وعدے پورے کریں، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے خبردار کیا ہے کہ ارضی سیاسی تقسیم اور بداعتمادی مستقبل کے معاہدے پر موثر عملدرآمد کی راہ میں رکاوٹ ہیں جبکہ دنیا بھر کے ضرورت مند لوگوں کے لیے امدادی وسائل کی قلت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

مہم کے دوران حفاظتی ٹیکے لگوانے والے 358,000 بچے ایسے تھے جنہیں اس سے پہلے کبھی کوئی ویکسین نہیں دی گئی تھی۔
WHO Pakistan

پاکستان: حفاظتی ٹیکوں سے محروم 28 لاکھ بچوں کی کامیاب ویکسین مہم

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی مدد سے پاکستان میں 28 لاکھ ایسے بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین دے دی گئی ہے جو کووڈ۔19 وبا کے دوران یا دیگر وجوہات کی بنا پر معمول کے حفاظتی ٹیکوں سے محروم رہ گئے تھے۔

پاکستان میں طبی کارکن ایک حاملہ خاتون کو تشنج سے بچاؤ کا حفاظتی ٹیکہ لگا رہی ہیں۔
WHO Pakistan

پاکستان: تشنج کے مرض کے خلاف عالمی ادارہ صحت کو ملی اہم کامیابی

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد اور  پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں ماؤں اور نومولود بچوں میں تشنج کی بیماری (ایم این ٹی) کا خاتمہ ہو گیا ہے۔